سکھر :(بیورورپورٹ)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں،میری ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاحکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہئیں، عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہیں۔
حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں،خاقان

















