کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا نیٹ ورک کی توسیع اور خطوں کےلئے پروازوں کی ممکنہ بحالی کےساتھ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کی بحالی کے عمل میں ہے جو طویل مدتی سٹوریج میں تھے ،انتظامیہ کے منصوبے کے تحت بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔
پی آئی اے نیٹ ورک یورپ ،برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ تیار

















