لندن:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ملٹری کورٹ سے 9 مئی کے مجرموں کو سزا پاکستان کیلئے سنگ میل ، اسٹیبلشمنٹ کا پراڈکٹ عمران خان اب امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار چاہتا ہے،کوئی بیرونی ہاتھ پی ٹی آئی کی مدد کو آیا تو پاکستان اپنی حفاظت کرے گا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا 9 مئی کو منصوبہ بندی اور پلاننگ سے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، ہجوم تربیت یافتہ تھا،بہت سے کیسز باقی ہیں ،جلد فیصلے آئیں گے، قومی یا وطن کے دفاع کو چیلنج کرنے کا معاملہ کبھی دنیا کی تاریخ میں پیش نہیں آیا۔
وزیر دفاع نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے منصوبہ بنایا تھا نواز شریف کو مائنس کر کے عمران خان کو لایا جائے، عمران خان کو آر ٹی ایس بیٹھا کر اقتدار میں لایا گیا تو ہزاروں ،اربوں کی کرپشن ہوئی، عمران خان، اہل خانہ، ارد گرد کے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں،چند روز پہلے تک عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے تھے اب کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں ،عمران خان اب امریکہ کے کاندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ایٹمی دھماکوں کے وقت اگر عمران خان ہوتا تو 5 ارب ڈالر جیب میں رکھ کرملک کا سودا کردیتا،شوکت خانم سمیت دیگر معاملات پر ہونے والی کرپشن پروائٹ پیپر جاری کروں گا،یوٹرن لینے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















