اسلام آباد (مشر ق نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے لہٰذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹ مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہٰذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار نہیں ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اگر اتوار تک 2 جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے ”ترسیلات زر کے بائیکاٹ“ کا آغاز کر دیا جائیگا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ’میں نے حکومت سے 2 مطالبات، انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی: شیخ وقاص اکرم



















