اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے،پی ٹی آئی کی منت بھی کرنی پڑی توتیار ہیں۔
18 ویں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکانفرنس کے انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، شرکت سب کیلئے اعزاز کی بات ہے،سب کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا، سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں، اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، ،حکومت ،اپوزیشن اراکین کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا، انسداددہشتگردی کیلئے ملکر کام کریں گے، پروڈکشن آرڈرز پرجب بھی ضرورت پڑی جاری کیے جائیں گے، جمہوری روایات و اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔
ایاز صادق نے کہاچیمبر اور گھر سب کیلئے کھلے ہیںاگر ان کی مرضی ہوگی تو منع نہیں کرینگے، کمیٹی بنے گی تو راستے خود نکلتے چلے جائیں گے،پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے لینا تحریری نہیں، حکومت اور اپوزیشن کو کہا ہے پبلک اکاونٹس کمیٹی پر فیصلہ کریں، چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پر آخری وارننگ دیدی ،اتفاق نہ ہوا تو اجلاس طلب کر لوں گا،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکانفرنس میں سب کی سوچ ایک ہی تھی، متفقہ رائے ہے مذاکرات ہوں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ترجیح رہی ۔
مذاکرات کیلئے دروازے کھلے،پی ٹی آئی کی منت بھی کرنی پڑی توتیار ہیں،سپیکر

















