انقرہ (مشرق نیوز) کرد خود مختار انتظامیہ نے کہا ہے کہ ترکیہ جنگ بندی کے معاہدوں کی پابندی نہیں کر رہا۔ کرد انتظامیہ نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ترکیہ امریکی دباﺅ کے باوجود شامی سرزمین پر کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہم شام میں نئی حکومت کے ساتھ سیاسی اور عسکری طور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے پاس ضمانتیں دمشق سے آنی چاہئیں نہ کہ انقرہ سے۔کردوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ اپنے کنٹرول کے علاقوں کو بڑھانے کیلئے اقدامات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ کردوں نے ترکیہ کے ساتھ ثالثی کیلئے یورپی کردار کا مطالبہ کیا۔
ترکیہ شامی زمینوں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، کرد خود مختار انتظامیہ



















