اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد نے کہا ہے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔
اپنے بیان میں حافظ حمد نے کہااعتراضات سے ثابت ہو گیا اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے،پارلیمنٹ پاکستان نہیں فیٹف کے تابع ہے اوراسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں اب بھی آزاد نہیں۔
جے یوآئی رہنما نے کہاایوان صدر کے بابووں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت نہ آتی،ایوان صدر قوم کو بتائے اب تک فائن آرٹ کے کتنے ادارے ہیں۔
ثابت ہوگیاپارلیمنٹ پاکستان نہیں فیٹف کے تابع ہے،جے یوآئی



















