کراچی :(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دےدیا۔
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کورنگی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا میرا ریکارڈ بہت خراب ہے، نجانے کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں،خوشی ہوئی کراچی میں بھی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس ہے جب کراچی کو بائی پاس کیا تو پاکستان کی ترقی بائی پاس ہوئی، شہرقائد کی ترقی کےلئے کام کریں گے تو ملک ترقی کرےگا جو ادارے کراچی سے ختم کرنے کی سازش کی گئی وہ کسی دیگر صوبے نہیں بلکہ بنگلہ دیش چلے گئے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہاکراچی کے بلدیاتی اختیارات دھوکہ ہےں، نئے پاکستان کی تعمیر کےلئے نئے انداز سے سوچیں، کراچی چل رہا ہے تو ملک پل رہا ہے،کپاس پاکستان کی اہم ترین پیداوار ہے جو ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں لیکن ٹیکسٹائل کو کپاس نہیں ملتی، پاکستان سے زیادہ بنگلہ دیشی گارمنٹ دیگر ممالک میں مل رہا ہے،50 سال میں ہر طرح کی پابندی کے باوجود کراچی چل رہا ہے،شہر قائد کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے کہابلدیاتی اداروں سے براہ راست عوام کو فائدہ ملنا چاہیے،بلدیاتی ادارے غلاموں نہیں بلکہ حکومت کی طرح چلنے چاہئیں،فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے نمائندے نہیں، عدالتوں کے فیصلے صحیح اور غلط بھی ہوسکتے ہیں۔
حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی،ایم کیو ایم پاکستان نے علیحدگی کا عندیہ دےدیا



















