مار کھاکر اوریجنل ڈھیٹ بن گئے اب ڈر نہیں لگتا، شیر افضل مروت

راولپنڈی:(بیوروروپورٹ)پی ٹی آئی رہنماو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے مار کھاکر اوریجنل ڈھیٹ بن گئے اب گولیوں اور مقدمات سے ڈر نہیں لگتا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن گرفتار ہیں، پنجاب بھر کے ورکرز کو 9 مئی کے کیسوں میں ملوث کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی سول نافرمانی تحریک سمیت بہت کچھ کر سکتی ہے، اتنی زیادہ مار کھا لی اوریجنل ڈھیٹ ہو گئے ،ایف آئی آر، مار دھاڑ اور گولیاں سے اب ڈر نہیں لگتا۔