راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں عدالت میں جمع کرایا گیا 342 کا تحریری بیان سامنے آگئے،بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں 79 سوالات کے جوابات جمع کرائے اور لکھا کہ جس طرح بھٹو ریفرنس میں فئیر ٹرائل نہ ہونے کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی اس طرح میرے کیس میں بھی ہے، استغاثہ کے گواہ کے مطابق متعلقہ بینک نے اکاونٹ ہولڈر کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں رقم منتقل کی،تحریری جواب میں عمران خان نے کہا رقم منتقلی سے سٹیٹ آف پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ رقم سٹیٹ آف پاکستان کی نہیں تھی، استغاثہ کے گواہ القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل نے بیان دیا القادر یونیورسٹی کے مالی معاملات میں میرا کوئی لینا دینا نہیں،پراسیکوشن کے اپنے ریکارڈ کے مطابق شہزاد اکبر اور ضیا المصطفیٰ 6 نومبر 2019 کو پاکستان میں تھے، استغاثہ 6 نومبر 2019 کو ہی این سی اے کےساتھ کانفیڈنشل ڈیڈ کا دعویٰ کر رہا ہے،عمران خان نے الزام عائد کیا نواز شریف ، آصف زرداری ، شہباز شریف ، قاضی فائز عیسیٰ ، مریم نواز ، اسحاق ڈار کا اے آر یو کا ریکارڈ نیب نے جان بوجھ کر ضائع کیا،بانی پی ٹی آئی نے کہا پرویز خٹک کو 9 مئی کیسز سے فری کرکے میرے خلاف گواہ بنایا گیا جبکہ انہوں نے بھی بطور وزیر دفاع کابینہ اجلاس میں شرکت کی اور کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھا،عمران خان کے جواب میں لکھا نیب نے 2020 کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کردی تھی، چیئرمین نیب آفتاب سلطان بھی متفق نہیں تھے انکوائری دوبارہ کھولی جائے، پہلے انکوائری افسر یاسر رحمن کے مطابق بھی کیس نیب آرڈیننس کے تحت نہیں بنتا جبکہ مشرق بینک نے بھی سپریم کورٹ کو بتایا دو فریقین کا معاملہ تھا حکومت پاکستان پارٹی نہیں تھی،سابق وزیر اعظم کے بقول پراسیکوشن کے گواہ نے بتایا القادر ٹرسٹ سے میں نے یا میرے کسی فیملی ممبر رشتہ دار نے کسی طرح کا کوئی فائدہ نہیں لیا، میرے دور میں مریم نواز کےخلاف کرپشن کیس چلا اس لئے اس کی تسلی کےلئے میری بیوی کےخلاف جھوٹا کیس بنایا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں رقم منتقلی کا پراسس ہوا، استغاثہ کے گواہ اور تفتیشی افسر نے غیر قانونی طور پر کانفیڈنشل ڈیٹا تک رسائی لی جبکہ تیسرے گواہ اور تفتیشی افسر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ان کےخلاف کاروائی ہونی چاہیے، 3 دسمبر 2019 کی میٹنگ میں وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر خزانہ موجود تھے جنہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا، فنانس ڈویژن کی رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہونے کے حوالے سے معلوم نا ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا،عمران خان نے لکھا 458 کنال زمین نہ مجھے نا میرے کسی فیملی ممبر کو ٹرانسفر ہوئی جب تک ٹرسٹ نہیں بنا تھا جگہ ذولفی بخاری کے نام تھی پھر القادر ٹرسٹ کے نام ٹرانسفر ہوئی، بطور وزیر اعظم القادر ٹرسٹ کی کوئی جگہ لینے یا ڈونیشن لینے کا نا کوئی گواہ نا کوئی ثبوت ہے، غیر قانونی مالی فائدہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا 190 ملین پاو¿نڈ یوکے اور پاکستان منتقلی کے حوالے سے کوئی سہولت نہیں دی، اکاو¿نٹ ہولڈرز نے آو¿ٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی، اکاو¿نٹ ڈی فریز کرا کے رقم سپریم کورٹ کے اکاو¿نٹ میں منتقلی کرائی اور متفقہ منظوری کابینہ نے دی جس کے فیصلے کو نیب میں تحفظ بھی حاصل ہے۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس، مریم کی تسلی کےلئے بشریٰ پر کیس بنایا گیا: عمران خان کا تحریری جواب جمع



















