اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جھوٹی خبروں کی بھرمار،فیک نیوز واچ ڈاگ نے رپورٹ جاری کردی۔
فیک نیوز واچ ڈاگ نے کہا احتجاج کے دوران چلنے والی من گھڑت خبروں نے تباہ کن کردار ادا کیا، بغیر تصدیق معلومات کے پھیلاوسے پاکستان کا عالمی سطح پر چہرہ مسخ ہوا،رپورٹ میں کہا گیا وزیر داخلہ سے منسوب آزاد کشمیر کے شہریوں سے متعلق خود ساختہ لیکن خطرناک بیان زیر گردش رہا۔
بانی چیئرمین کے مبینہ ویڈیو پیغام پربھی جعلی خبریں چلتی رہیں، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ کی گرفتاری کی جعلی خبر نے احتجاج کی شدت کو بڑھایا،پمز و پولی کلینک ہسپتال میں سینکڑوںلاشوں کی جعلی خبروں کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے،عمران کے صاحبزادے سلیمان عیسیٰ خان کے جعلی اکاونٹ سے بھی کارکنوں کو اکسایا جاتا رہا۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جھوٹی خبروں کی بھرمار سے پاکستان کا عالمی سطح پر چہرہ مسخ



















