لاہور:(کامرس رپورٹر)چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقیاتی اتھارٹی (SMEDA) اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ SME کے فروغ اور استحکام کے لیے فنانس تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے، تقریب SMEDA کے ہیڈ آفس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر کی موجودگی میں ہوئی۔
تقریب میں وفاقی سیکرٹری برائے MoIP سیف انجم، SMEDA کے سی ای او سقرات امان رانا، PBA کے چیئرمین ظفر مسعود کےساتھ HBL، BOP اور JS بینک کے کاروباری سربراہان نے شرکت کی، SMEDA کے B&SDS ڈویژن کی فنانشل سروسز ٹیم اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر حکام بھی موقع پر موجود تھے، شراکت SMEsکو بینکوں سے مالی معاونت کی فراہمی کے قابل بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات، بشمول صلاحیت سازی، معلومات کے تبادلے، اور SMEsکلسٹرز اور شعبوں پر تحقیق کے ذریعے ان کے اختیارات کو بڑھانے کا مقصد رکھتی ہے، تعاون کا مقصد حکومتی سبسڈائزڈ فنانسنگ سکیموں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، مالی خواندگی کو بہتر بنانا اور SMEsکی ترقی کی حمایت کرنے والی پالیسیوں کی وکالت کرنا بھی ہے، مالی شمولیت کو بہتر بنانے کےلئے خواتین کاروباری افراد کو مالی خواندگی کے پروگراموں کے ذریعے فنانس تک رسائی فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی، وفاقی وزیر رانا تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا SMEsپاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ملک میں اقتصادی لچک، روزگار، اور اختراع کو فروغ دے رہے ہیں۔
صنعتوں کی فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے سمیڈا، پی بی اے کے مابین معاہدہ



















