زمبابوے نے ٹی 20سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو پچھاڑ دیا
بلاوائیو (ایم این پی)ٹی 20سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے،سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں میزبان زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کےساتھ ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 3، جہاندان خان 2 ،سلمان علی آغا اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
آخری ٹی 20میں زمبابوے کی جیت کے باوجود سیریز2-1سے پاکستان کے نام رہی۔



















