راولپنڈی :(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز ،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میںخوارج سرغنہ خان عرف خورئے سمیت 2 دہشتگرد ہلاک،2کو گرفتار کرلیا گیا
ہلاک دہشتگرد خان سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی لکی مروت میں کی ،فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 6 خوارج دہشتگردوں ہلاک کردیا گیا،ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
خیبرپختونخوا میں آپریشنز، خوراجی سرغنہ سمیت 8 جہنم واصل



















