اسلام آباد:(بیورورپورٹ) صدر آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا،ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق صدر کے بل واپس بھجوانے کے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فضل الرحمن نے آئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کردیا ،بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ،اجلاس میںمیں بعض دیگر بلز بھی منظوری کےلئے پیش کیے جائیں گے۔
صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

















