کراچی، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی،ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اکتوبر ،سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی جو پچھلے سال 28.62 فیصد تھی،افراط زر میں کمی کے نتیجے میں کاروبار اور صنعتوں کےلئے سرمائے کی لاگت میں مزید کمی واقع ہوگی جس سے آنےوالے مہینوں میں مالیاتی توازن بہتر ہوگا،رپورٹ کے مطابق اکتوبر2024 میں مہنگائی7.2فیصد،نومبر2023میں29.2فیصد تھی، نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی5.2 فیصد،دیہی علاقوں میں4.3فیصدریکارڈ کی گئی،گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، شہد اور آلو ، گھی، مکھن، ڈرائی فروٹ، مچھلی اورکوکنگ آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا،سالانہ بنیاد پرکپڑے،جوتے14.37فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں صحت کی سہولیات13فیصد، تعلیم 10.55فیصد مہنگی ہوئیں،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چکن، دال ماش، سبزیاں اور پھل سستے ہوئے، دال چنا، پیاز، مصالحہ جات، چینی، گ±ڑ، دال مسور اور چاول بھی سستے ہوئے،مزید برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم،انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار سے بھی بلند سطح پر پہنچ گیا،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازار حصص میں ریکارڈ ساز تیزی ہوئی، مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 835 پوائنٹس کی بڑی تیزی کےساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 102192 پوائنٹس پر پہنچ گئے،بعد ازاں مارکیٹ میں 1699 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 103057 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا، کاروباری دورانیے کے اختتام تک مجموعی طور پر 1917 پوائنٹس کی تیزی کےساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 103274 پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ملک میں 70ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی،اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا احتجاجوں سے پچھلے دنوں ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی، اسلام آباد میں افراتفری کا سماں تھا، احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، احتجاج ختم ہوتے ہی اگلے روزسٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی،مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے،2018 کے بعد مہنگائی کی شرح4.9 کی کم ترین سطح پر آ گئی، مہنگائی ہی وہی معاملہ جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے ، مہنگائی کم ہونے کے بعد اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، مہنگائی میں کمی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، فوج کی سرحدوں پر مکمل گرفت سے سمگلنگ زیرو ہو چکی ہے، چینی کی سمگلنگ نہ ہونے سے اس سال چینی کا بحران پیدا نہیں ہوا، اب ہم نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقتصادی اہداف حاصل کریں گے، معاشی بہتری کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید مثبت ہوں گے،گزشتہ حکومت میں ایک منچلے وزیر نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا بیان دیا، بیان سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے،شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاو¿س میں ہوا،وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دےدی،فیصلہ ماہرین کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جو وزیراعظم آفس کی ہدایت پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی انسانی صحت پر اثرات کو جانچنے کے حوالے سے بنائی گئی تھی، کمیٹی نے رپورٹ میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کو انسانی صحت کےلئے محفوظ قرار دیا ہے، کمیٹی میں پاکستان سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ کے نمائندگان شامل تھے،وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر یونیورسٹی آف کیمبرج، سینٹ انٹونیز کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف جارڈن، پیکنگ یونیورسٹی، چین، یونیورسٹی آف ہائیڈل برگ، جرمنی میں پاکستان چئیرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی بھی منظوری دےدی،وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر حبیب الرحمٰن اور ڈاکٹر کامران انصاری کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس ان منرالوجی، یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر ممتاز محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد احمد فاروقی کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دےدی،وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجویز کی اصولی منظوری دی،وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور معزز پشاور ہائی کورٹ، معزز لاہور ہائی کورٹ، معزز اسلام آباد ہائی کورٹ، معزز سندھ ہائی کورٹ، کراچی، معزز بلوچستان ہائی کورٹ، کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن ججز اور دوسری متعلقہ عدالتوں کو لائیرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دےدی،دریں اثناءسعودی عرب اور پاکستان کے مابین 560 ملین ڈالر کے معاہدے ہو چکے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ کئی شعبوں میں اشتراک جاری ہے، پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے،اس موقع پر وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کی 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جا چکی ہے جس کی مالیت 560 ملین ڈالر ہے،اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب، وزیرپٹر ولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قومی کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے،قبل ازیںوزیراعظم شہباز شریف سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی ملاقات کی اور وزیراعظم کو ملکی معیشت کےلئے دن رات محنت کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دی،شہباز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، فلاح کےلئے وفاق اور پنجاب ملکر اقدامات کرینگے،بیرسٹر امجد ملک نے کہا او پی ایف اور او پی سی پنجاب ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں گے۔
مہنگائی70 ماہ بعد کم ترین سطح پر، پاکستان سٹاک مارکیٹ کی مزید اڑان، 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

















