لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے،عمران خان اور جماعت کو ختم کرنے کیلئے بشریٰ کافی ہیں۔
اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہا پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم گنڈا پور ،بشریٰ ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ کی گاڑیوں پر کارکنوں نے ڈنڈے مارے،جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔
وزیر اطلاعات نے کہااپنی ذلت و بدنامی کو فیک نیوز ،افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں،پی ٹی آئی کی آخری ناکام بغاوت تھی اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔
عمران خان اور جماعت کوختم کرنے کیلئے بشریٰ کافی ہیں، عظمیٰ بخاری



















