حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں، مستعفی ہو،فضل الرحمن

خان پور:(نمائندہ مشرق) جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں،مستعفی ہوجانا چاہیے، اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ۔

خان پور آمد پر گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکے پی میں گورنر راج کا پتہ نہیں،اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا، پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے، کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے لیکن حالات ساز گار نہیں،عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔