پشاور:(بیورورپورٹ)مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا احتجاج کے دوران لیڈرشپ کہاں تھی،سنگجانی پر احتجاج کی پیشکش قبول اور مذاکرات کیوں نہیں کیے گئے؟،بشریٰ نے ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا،تحقیقات ہونی چاہئیں احتجاج کےلئے ڈی چوک ہی کو کیوں چنا گیا؟،لیڈر شپ نے بہت مایوس کیا، علی امین گنڈاپور کے سوا کوئی رہنما سامنے ہی نہیں آیا، مشاورت و رابطوں،حکمت عملی کا فقدان واضح ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہابیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ شیر افضل مروت بھی غائب نظر آئے، پارٹی لیڈرشپ کے پاس فیصلوں ہی کا اختیار نہیں تو پھر اتنے زیادہ کارکنوں کو لے کر کیوں گئے؟۔
مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے



















