اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیلاروس کا68 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیابیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزینکوف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد اسلام آباد پہنچا،بیلاروس کے صدر لوکا شینکوپیر کواسلام آباد پہنچیں گے۔
ابتدائی وفد میں 8 وزرا اور 43 بزنس مین شامل ہیں،وفد کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ سفیر شفق علی خان اور پاکستان کے سفیر برائے بیلاروس سجاد حیدر خان نے کیا، دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدے طے پائیں گے،بیلاروس کے صدر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے۔
بیلاروس کا68 رکنی وفد پہنچ گیا،اہم معاہدے متوقع



















