بیٹر کا شاٹ، گیند سیدھی آسٹریلوی امپائر کے منہ پر جا لگی

سڈنی (مشرق نیوز) ایک تصور ہے کہ کرکٹ میچ میں امپائرنگ بہت آسان کام ہے جس کے بہت سارے پیسے بھی ملتے ہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والوں کیلئے آسٹریلوی امپائر کی یہ تصویر کافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔ آسٹریلوی امپائر ہسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی انکا آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔