نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلوں کی منظوری متوقع
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کےلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلوں کی منظوری متوقع ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزراءشرکت کریں گے، اجلاس میں صوبائی وزراءاعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی، صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائےگا،اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائےگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔



















