اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی, مذکورہ کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کریگی۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔
کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 2024-25 کیلئے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار اور حتمی شکل دی جا سکے۔ یہ پالیسی سٹیک ہولڈرز اور صوبوں کیساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت ، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات ، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائیگی۔
وزیراعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی

















