پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہامطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیامطالبات منوانے ہیں،کے پی سے کارکن بڑی تعداد میں جائیں گے،بشریٰ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
دریں اثنابیرسٹرسیف سے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے ملاقات کی ،صوبے میں معاشی و اقتصادی ترقی، صحت و تعلیم کی بہتری، خیبرپختونخوا کے محفوظ و خوشحال مستقبل کےلئے مشترکہ تعاون ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورنئے اقدامات تلاش کرنے پراتفاق کیاگیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام نے امن کے قیام کےلئے بے شمار قربانیاں دیں، پائیدار امن کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں، خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے امریکہ کو مو¿ثرکرداراداکرنا ہوگا،امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے کہا مضبوط وخوشحال پاکستان نہ صرف امریکہ بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکہ خیبرپختونخوا کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت جاری رکھے گا۔
اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،احتجاج ہر صورت ہوگا،بیرسٹر سیف



















