عمران خان حساب دیں ،باجوہ ،فیض کیساتھ ملکر کیا کیا، نواز شریف

لندن:(مشرق نیوز)قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان پہلے حساب دیں باجوہ اور فیض کےساتھ ملکر کیا کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا بدترین ظلم برداشت کیے یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیا کام کیا جولوگ باہر نکلیں گے،پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی صفر رہی اپنا کوئی ایسا منصوبہ دکھادیں جس پر فخر کرسکیں، پی ٹی آئی نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

قائد ن لیگ نے کہا26ویںترمیم خوش آئند و بہترین ہے،پارلیمنٹ کو ماضی میں بھی عدلیہ کے غلط فیصلے کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔