اڈیالہ کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ، اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے، آئین میں کہاں لکھا ہے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق پر چڑھائی کرے گا ؟ ایک وزیراعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟ اگر ایک وزیراعلیٰ کے عدالت میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟۔
عظمیٰ بخاری نے کہاجو پیسہ صوبے کے عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہے ہیں، عدالت کو گنڈا پورسے حساب لینا چاہیے۔
وزیراطلاعات نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا پچھلے 8 ماہ سے کے پی کے عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا، مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں، گنڈا پور کو حکومتی امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے، پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔



















