عمران کی رہائی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ جے یو آئی (ف)فضل الرحمن نے کہا ہے آئین و جمہوریت پر ہمیشہ شب خون مارا گیا، عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے فصل الرحمن نے کہاجمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفادات کےلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔

سربراہ جے یو آئی نے خواجہ آصف کےساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا برطانیہ کی ذمے داری ہے خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے،نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے، امریکہکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔

فضل الرحمن نے کہا امریکہ میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈپلومیٹس کی دنیا کےلئے ان کی پالیسی ایک ہے،میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔