میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا،نوازشریف

لندن:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا۔

لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ،حالات بہتر ہورہے ہیں اب کرکے دکھائیں گے،کچھ لوگوں نے ذاتی مفاد کےلئے میری حکومت گرائی اور مجھے ساری زندگی کیلئے سیاست سے نااہل کیا گیا، نقصان ملک کو پہنچا،ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی،سازش نہ کی جاتی تو پاکستان جی 20 میں بھی شامل ہوچکا ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے کہااب پھر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شہباز شریف ملک کی حالت بدلنے کےلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، شرح سود کم ہونے کے ساتھ ترقی کی رفتار بھی بہتر ہے، مہنگائی کی کمر ٹوٹنے کےساتھ ساتھ زرمبادلہ ذخائر بہتر ہورہے ہیں،متحد و منظم اورپارٹی کےلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔

خواجہ آصف کےساتھ بدتمیزی پر نواز شریف نے کہالوگوں کی کاروں کے پیچھے بھاگنا ان لوگوں کے نصیب میں لکھا اور کوئی کام نہیں ، ایک جگہ کھڑے ہوکر مردہ باد کے نعرہ لگانا، دھمکیاں دینا ان لوگوں کی تربیت ہی ایسی ہوئی ۔