لاہور: (کورٹ رپورٹر)ملک میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالر کرنے کےلئے درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاحکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ، پاکستان میں 32لاکھ سرکاری اور تقریباً 8کروڑ نجی ملازمین ہیں، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی۔
درخواست میں کہا گیا لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے،عدالت ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے اور کم سے کم اجرت 37ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرے۔
ملک میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالر کرنے کیلئے درخواست دائر



















