راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانیوالے پی ٹی آئی قائدین گرفتار، کچھ دیر بعد رہاکردیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینٹ شبلی فراز قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے،پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی میں منتقل کیا گیا،عالیہ حمزہ گرفتاری سے بچ کر نکلنے میں کامیاب رہیں،بعد ازاں پولیس نے تمام پی ٹی آئی قائدین کو رہا کردیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ،قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہااڈیالہ جیل کے باہر پولیس اہلکاروں نے بازو سے پکڑ کر گھسیٹا، اہلکاروں سے کہا آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پولیس اہلکار نے کہا مجبور ہیں،واقعہ کے وزیراعظم شہبازشریف ،آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اپوزیشن رہنماوں کوحبس بیجا میں رکھنے کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
عمرایوب نے کہاآئی جی پنجاب،آئی جی جیل خانہ جات ،ہوم سیکرٹری کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے،قومی اسمبلی ،سینٹ اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے، جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، چیف جسٹس کوخط لکھیں گے، دفعہ 144 کا بہانہ بناکر یرغمال بنایاگیا۔
شبلی فراز نے کہا سلوک آئین کےساتھ ہوا، اپوزیشن رہنماو¿ں کوگھسیٹ کر گرفتار کیا گیا، دکھ ہوا پاکستان کس قسم کا ملک بن گیا ،موجودہ حکومت کے آخری دنوں کی گنتی شروع ہوگئی۔
عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالے پی ٹی آئی قائدین گرفتار، کچھ دیر بعد رہا

















