کراچی:(بیورورپورٹ)پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک میں بحالی کاامکان روشن ہوگیا،ذرائع کے مطابق یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آئندہ ہفتے 19 نومبر کو برسلز میں شروع ہوگا، اجلاس میں یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی (ایاسا) سمیت یورپی ملکوں کے تمام ایوی ایشن ممبران کے علاوہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا۔
پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے یورپی ملکوں میں پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی کے متعلق پلان فائنل کرلیا ہے جسے سی اے اے حکام یورپی یونین کے سامنے رکھیں گے، پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ہٹنے کے وسیع امکانات ہیں۔
پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک میں بحالی کا امکان روشن



















