قاضی فائزعیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ،وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے،فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں، ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔