پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں:فیصل کریم کنڈی

لاہور:(سٹاف رپورٹر) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی کےلئے اکیلا ہی کافی ہوں۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبر پختونخوا میں 12 کالجز بند ہوگئے پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے، وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات کی واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان ہیں۔

ادھر گورنر خیبرپختونخوا نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا اقبال کی فکر اور فلسفہ روشن چراغ کی مانند ہے، اقبال کا پیغام اتنا ہی اہم ہے جتنا ان کے دور میں تھا، اقبال کے افکار کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہا نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے رہنمائی حاصل کریں، ہم سب اقبال کی تعلیمات کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔