لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) تاجر برادری نے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاقہ کش تاجر برادری اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرسکتی۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے گلبرگ کے تاجر رہنماو¿ں ملک کلیم،وقار حسین نانی ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی اور میاں زاہد جاوید نے کہا کہ اس فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کرتے کیونکہ تاجر برادری پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے۔ ہول سیل مارکیٹس پہلے ہی 8 بجے بند ہو جاتی ہیں۔ گلبرگ اور دوسرے پوش علاقوں میں اس پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔ پیاف چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، سینئر تاجر رہنما میاں سلیم اور راجہ جاوید نے کہا کہ دکانیں کونسا سموگ نکالتی ہیں۔ 85 فیصد آلودگی ٹریفک کی وجہ سے ہے حکومت کو چاہئے کہ گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے، شاہراہوں پر لگے درختوں کو دھویا اور رات کو سڑکوں پر سپرے کیا جائے۔
رات 8 بجے دکانیں بند کرنا قبول نہیں، تاجر برادری



















