پی آئی اے طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیازکا لوگو پینٹ
کراچی: (بیورورپورٹ)اسلحے کی نمائش آئیڈیاز کا 12 واں ایڈیشن 19 تا22 نومبر کے درمیان ایکسپوسینٹر کراچی میں ہوگا،پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل اہم طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کرادیا۔
انتظامیہ نے فضائی بیڑے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فضائی آپریشن کے حامل بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 کے 4 جہازوں کی باڈی پر لوگو پینٹ کرائے، نیرو باڈی اور وائیڈ باڈی طیارے ملکی و بین الاقوامی فضائی روٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں۔



















