قاضی فائز پر حملہ، پاکستانی ہائی کمیشن کو سخت کارروائی کاحکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ،وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سخت کارروائی کاحکم دےدیا،وزارت خارجہ نے قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں سخت احکامات جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے تمام ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی،وزارت خارجہ نے کہاسابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے،گھناو¿نے فعل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔