لاہور:( )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کا سی ای او لگانے کا فیصلہ کر لیا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ سینئر بیورو کریٹ کئی ہفتوں سے پی سی بی میٹنگ میں بیٹھ رہے ہیں اور اگلے ہفتے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اگلے چند دن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے سی او او اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ، محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں سٹاف افسر تھے۔
موجودہ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کا تبادلہ پی ایس ایل میں کرکے نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان لیں گے۔
سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کا سی ای او لگانے کا فیصلہ



















