پشاور: (بیورورپورٹ) آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھارت سے رابطے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاعلی امین گنڈاپور دہشتگردی روکنے کیلئے افغانستان سے رابطہ کرنے کی بات کریں تو غدار، جعلی پنجاب حکومت کی راج کماری مریم نواز سموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو ڈپلومیسی۔
بیرسٹر سیف نے کہا جعلی راج کماری بتائیں دہشت گردی بڑا مسئلہ ہے یا سموگ؟ ، چچا کی حکومت میں بھتیجی کیلئے سب کچھ حب الوطنی جبکہ دیگر صوبوں کےلئے غداری ہے، سموگ پر ڈپلومیسی کرنے پراعتراض نہیں، جعلی حکومت کے دوغلا پن پر اعتراض ہے، کہتے ہیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی، شریف خاندان کی شادیوں میں مودی کو دعوتیں دی جاتی ہے، جے شنکر آنے پر شریف خاندان بھنگڑے ڈال رہے تھے۔
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا:بیرسٹرسیف



















