پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ گنڈا پور کارہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کاپھولوں سے استقبال،ترقی دینے کااعلان کردیا۔
علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران پکڑے گئے 42 ریسکیو اہلکاروں کو رہائی کے بعد ملاقات کےلئے وزیراعلیٰ ہاوس کے پی بلایا،رہائی پانے والے ریسکیو اہلکاروں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنشنز اور دیگر عملہ شامل ہے،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور ایم این اے فیصل امین گنڈا پور نے ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا ،گل پاشی کی ،ویڈیو بھی بنائی گئی،وزیراعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں کے الاونسز بڑھانے، ریٹائرمنٹ کی عمر50 سے 60 سال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
علاوہ ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پو نے کہا ملکی سسٹم پی ٹی آئی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش میں بے نقاب ہو گا، بہت سارے ورکرز گرفتار کرلیے گئے تھے، پرامن احتجاج حق ہے، فسطائیت اور شیلنگ کی گئی، ربڑ بلٹ اور ہر طرح کے حربے استعمال کیے گئے، ورکرز نے بھی بھرپور مقابلہ کیا۔
گنڈا پور کارہا ہونےوالے ریسکیو اہلکاروں کاپھولوں سے استقبال،ترقی دینے کااعلان



















