امریکی وفد کادورہ اڈیالہ جیل،3قیدیوں تک قونصلر رسائی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) امریکی وفد کادورہ اڈیالہ جیل،3قیدیوں تک قونصلر رسائی دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزموں سے ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کرائی گئی، وفد ایک گھنٹے تک جیل میں رہا،امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی،وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔