ون ڈے،ٹی 20کی کپتانی کاتاج رضوان کے سرسج گیا،سلمان علی آغا نائب مقرر

لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)ون ڈے،ٹی 20کی کپتانی کاتاج رضوان کے سرسج گیا،سلمان علی آغا نائب مقرر،دورہ آسٹریلیا،زمبابوے کیلئے سکواڈ کااعلان،نئے چہروں کو بھی شامل کرلیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاسب کی رائے کے بعد رضوان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، ینگ ٹیلنٹ کو موقع دینا ہوگا،بابر اعظم قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں،خود کپتانی سے استعفیٰ دیاوہ کھیل پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں ،سب کی خواہش ہے اپنی فارم میں واپس آئےں،کسی کی پرانی باتوں پرتنقید نہیں کرنا چاہتا، ٹیسٹ سیریز کی جیت میں پوری سلیکشن ٹیم کی محنت اور سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے۔

محسن نقوی نے کہاعاقب جاوید کی محنت کوسراہتا ہوں، بورڈ میں لانے میں تھوڑی دیر ہو گئی، ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینا ہو گی،ہارنے کا کریڈٹ میں لوں گا، مل کر جیتیں گے توان کا کریڈٹ ہے، میں کہوں گا بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔

قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا اگرمحنت کی جائے تو سب کچھ ہوسکتا ہے، ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھانا چاہیے، کھلاڑی باولنگ،بیٹنگ کو مزید بہترکریں گے،ٹیم کی تشکیل کےلئے ینگ ٹیلنٹ کولانا پڑتا ہے۔

رضوان نے کہاترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لےجانا ،گیپ ختم کرنا ہے، نوجوانوں کےساتھ تجربہ کار بھی ہیں،فوکس لانگ ٹرم کامیابی پرہے،وائٹ بال میں فٹنس پر فوکس ہونا چاہیے، میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں، ٹیم میں 15 پلیئر کپتان ہیں ، گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں۔

قبل ازیںدورہ آسٹریلیا ،زمبابوے کےلئے قومی سکواڈ کااعلان کیاگیا،بابر،نسیم،شاہین کی دورہ آسٹریلیا کیلئے واپسی ہوئی ،زمبابوے کیخلاف تینوں آرام کریں گے،قومی سلیکٹرز نے روٹیشن پالیسی اور ڈومیسٹک میں پرفارم کرنےوالے کھلاڑیوں کو بھی موقع دےدیا۔

عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب ، عرفان نیازی،جہانداد خان ،سلمان علی آغا ،کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم سکواڈ کاحصہ ہیں،چیمپئنز ون ڈے کپ میں 17 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز رہنے والے فاسٹ باولر حسنین بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام ،حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے میں منتخب کیا گیا ،،جہانداد خان، عباس آفریدی، عمر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، صفیان مقیم اور عثمان خان ٹی 20سکواڈ میں شامل ہیں،فخر زمان،شاداب خان ،اعظم خان،افتخار احمد ،سرفراز کو ڈراپ کردیا گیا۔