چیف جسٹس پاکستان کیلئے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دئیے گئے

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کیلئے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دئیے۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے 3 سینئر ججوں کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کریگی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔ واضح رہے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔