بکاو بھگوڑے پھر بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے،فیصل واوڈا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پی ٹی آئی کے بکاو بھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ،سب پلان کا حصہ تھا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی کا بہت تگڑا بلاک بن گیا،بلاک کو زیرک آدمی ہیڈ کرے گا میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔