عمران خان نے ملاقات کیلئے آئے رہنماﺅں کو کھری کھری سنادیں


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات کیلئے آئے رہنماﺅں کو کھری کھری سنادیں۔

اندورنی کہانی کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہاآپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کےلئے دئیے گئے پلان پر کسی نے عمل نہیں کیا،میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دئیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا،جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات ادھوری رہی۔