لاہور:(ایم این پی)پی سی بی کا بڑا اقدام،بھارتی ٹیم کو میچ کھیل کر واپس جانے کی پیشکش کردی،پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے اور ہر بار کی طرح اب بھی بھارت پاکستان نہ آنے کیلئے مختلف بہانوں کی تلاش میں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو پاکستان میں میچ کھیل کر وطن واپس جانے کی آفرکردی، میچ کھیلنے کے بعد چندی گڑھ یا نئی دہلی ٹریول کرنے کی تجویزشامل ہے،پیشکش کے مطابق پاکستان میں میچ کھیلنے کے بعد بھارتی ٹیم اگرچاہے تو دونوں شہروں میں سے کسی ایک میں قیام کرسکتی ہے ، رہائش کےلئے دہلی یا چندی گڑھ رہنے کا آپشن سکیورٹی خدشات کے باعث دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کو ممکن بنانے کےلئے آپشن کھلے رکھے ہیں، میچ کے بعد ٹریول بیک کئی آپشنز میں سے ایک آپشن ہے جس میں بھارت میچ کی صبح آئے اور میچ کھیل کر واپس چلا جائے کا آپشن شامل ہے،پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونےوالے رابطوں کے دوران مختلف آپشنز پر بات ہوئی ۔
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کو میچ کھیل کر واپس جانے کی پیشکش



















