اپوزیشن اراکین کو ارب سے زائد کی آفرزہورہی ہیں،اسد قیصر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے اپوزیشن اراکین کو ایک ارب سے زائد کی آفرز کادعویٰ کردیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاحکومت آئینی پیکیج پرمسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ،اطلاع ملی ہے پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بات کر رہی ہے۔

اسد قیصر نے کہا اپوزیشن اراکین کو ایک ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں،بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں،دوست ممالک، اپوزیشن و دیگر جماعتوں کے کہنے پر احتجاج موخر کیا ختم نہیں۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا پارٹی کے 2 سینیٹرز اور خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے،اب میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کر دوں،بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔