اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ،سپریم کورٹ کا3رکنی بنچ تشکیل دےدیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 17 اکتوبر کو سماعت کریگا،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کاحصہ ہیں،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کردیا۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میںمجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اوردرخواست دائر کردی گئی،غلام رحمن کورائی ودیگرکی جانب سے دائردرخواست میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری لااینڈجسٹس اورسیکرٹری پارلیمنٹ ہاﺅس کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا14ستمبر کو وفاقی کابینہ نے آئین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی ، پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے مسودہ 15ستمبر کو پیش نہیں کیا جاسکا،آئینی ترامیم کے معاملے پر قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا، وزیر قانون کا کہنا تھا ترمیم کا مسودہ تاحال کابینہ میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر موجود مسودے میں بیشتر شقیں عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہیں،استدعا ہے ترامیم کامسودہ منظور کرنے سے روکنے اور پبلک کر کے بحث کیلئے 60دن کا وقت دینے کاحکم دیاجائے۔
مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،3رکنی بنچ تشکیل



















