اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نواز،بلاول ملاقات،آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق،فضل الرحمن کی تجاویز بھی شامل کرلی گئیں۔
صدر ن لیگ نوازشریف سے پیپلزپارٹی کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملاقات کی،ملاقات میںن لیگ ،پیپلزپارٹی نے آئینی ترامیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق کرلیا،بلاول بھٹو نے مجوزہ آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں سے روابط، فضل الرحمن کی شرائط،تجاویز سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے فضل الرحمن کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے مسودے میں فضل الرحمن کی ترامیم بھی شامل کرلیں ،ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تاریخ کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائےگا۔
قائد ن لیگ نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق رائے کی ہدایت کرتے ہوئے کہامیثاق جمہوریت میں خواہش تھی تمام قوتیں ملکر پاکستان کو معاشی سیاسی استحکام دیںجس کے نتیجے میں ملک خوشحال ہو،بلاول بھٹو کے سیاسی کردار کو سراہتاہوں،سیاسی رواداری، اخلاق، آئین و قانون اور پارلیمان کی بالا دستی کےلئے ایک ہیں، 18 ویں ترمیم نے اداروں کو مضبوط کیا۔
بلاول بھٹو نے کہابےنظیر شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت سے ملک کو آگے بڑھانے کا تاریخی قدم اٹھایا، میثاق جمہوریت کے تاریخی قدم کے سفر کو آگے بڑھانا ہوگا،میں آپ کے سیاسی ویژن، سوچ اور تجربے کی بہت قدر کرتا ہوں، ملک اور قوم کو آپ کے سیاسی تجربے کی ضرورت ہے۔
نواز،بلاول ملاقات،آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق



















