پاکستان دوسرا گھر،سرمایہ کاری بڑھائیں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے پاکستان ،سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع،سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا طیارے کادروازہ کھلنے سے پہلے پاکستان کی محبت کومحسوس کیا، دوست نہیں ایک خاندان ہیں، پاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس ہے، پاکستان ،سعودی عرب کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، ایک اور متحد ہیں، معیشت ،معاشرتی اقدارساتھ جڑی ہیں،پاکستان دوسرا گھر ہے،دونوں ممالک کے درمیان مذہبی روحانی تعلق قائم ہے، اڑھائی ملین پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا سعودیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے، بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے، پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے، دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا، تجارت بڑھانے کیلئے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لئے اہم، پاک سعودیہ تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا معاہدے تجارت وسرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہیں،پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ آئی ایف سی ولید المرشد نے کہا پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے بات چیت مثبت رہی،دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو فروغ دیں گے، پاکستانی سرمایہ کاروں میں کاروبار کے لحاظ سے پوٹینشل موجود ہے، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایگزم بینک کے تامرالشطری نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذہب اوراقدار پر مبنی مشترکہ تعلقات قائم ہیں۔

پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا،سعودی وزیر سرمایہ کاری، وفد اور شریک پاکستانی حکام کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی عرب کے مہمانوں کا آنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سعودی وفد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کےساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا سعودی عرب نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی بہت مدد کی، پاک سعودی عرب سٹرٹیجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی ، پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول موجود ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم ہے، اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے

اسحاق ڈار نے کہا کوئی شک نہیں پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان 2017 میں 24ویں بڑی معیشت تھا، پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط ملک تھا، پاکستان آئندہ چند سالوں میں جی 20 ممالک میں شامل ہونے والا تھا، شہبازشریف کو جب 2022 میں وزارت عظمیٰ ملی تو ملک کو دوبارہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ جی 20 ممالک میں شامل ہوگا، روپے کی قدر میں استحکام، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کی گورنمنٹ معاشی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے، مہنگائی کم ،، فارن ریزرو میں اضافہ ہوا ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جارہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے، پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے، آئی ٹی، مائنز اینڈ منرلز، زراعت اور فوڈ سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا زراعت، قابل تجدید توانائی کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کی زرمبالہ کی مد میں سعودی عرب نے قابل ذکر مدد کی، ہماری ترجیح میکرواکنامک استحکام ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی توجہ صرف معیشت پر ہے۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم اس وقت معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں اور ہم معاشی اصلاحات کی بہتری کےلئے مزید کام کر رہے ہیں، نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت مستحکم کر سکتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے جو اس وقت 6.9 ہے، توقع ہے شرح سود میں مزید کمی ہوگی جس سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی، پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنا رہی ہے، کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

اورنگزیب نے کہا پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے اور آج ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں، ہم نے اس میں اہم کامیابی حاصل کی ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کےلئے سہولیات فراہم کرنا ہے،وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں اور ہم سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتے ہیں، سعودی عرب زراعت، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کا 2030 کا ویژن قابل تحسین ہے اور پاکستان تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر تجارت نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم 5.12 ارب ڈالر ہے لیکن پاکستان کی برآمدات سعودی عرب کی مجموعی تجارت کا صرف 2 فیصد ہیں جبکہ سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات 4.5 ارب ڈالر پر مشتمل ہیں، سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ضروری ہے

عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ پہلی ترجیح ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا،ماہرین کے مطابق کنیڈین بیرک گولڈ کا ریکوڈک میں 50 فیصد حصہ ہے، ریکوڈک میں وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کا بالترتیب 25،25 فیصد حصہ ہے، سعودی سرمایہ کاری سے کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔