مجوزہ آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی،جے یوآئی کی بڑی بیٹھک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی،جے یوآئی کی بڑی بیٹھک،اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی کا وفد فضل الرحمن کے گھر پہنچا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، روف حسن اور حامد خان شامل تھے،ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمن سے بات اچھی ہوئی ، پہلے حکومت کا ڈرافٹ آجائے پھر آئینی ترمیم پر بات کریں گے، ابھی تک حکومت نے کوئی ڈرافٹ نہیں دیا،صحافی نے سوال کیا فضل الرحمن نے حکومتی رہنماوں سے ملاقات کی، آپ کو اعتماد میں لیا گیا؟،بیرسٹر گوہر نے کہا ہماری بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، قوم ، پارلیمان ،اور آزاد عدلیہ کیلئے متحد ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا فضل الرحمن تاریخی سٹینڈ لے کر کھڑے ہیں، آنے والے دنوں میں قوم کو خوشخبری ملے گی، فضل الرحمن نے قوم کو بچالیا ،پارٹی کے تمام اراکین محفوظ اور رابطے میں ہیں۔